ہماری ویب سائٹ کا خاص مشن کتب اہلسنت کو فروغ دینا ہے ⬇️⚙️ Site is Processing ⚙️⬇️

CLICK HERE مصباحی لائبریری سائٹ پر اراکینِ مصباحی لائبریری آپ کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں

अपनी पसंदीदा पुस्तकें खोजें کتب تلاش کریں

Thursday 21 May 2020

Student of Jamia Ashrafia جامعہ اشرفیہ کے طلبہ کو سلام


الجامعۃ الاشرفیہ کے درجۂ سادسہ کے طلبہ کی کوششوں کو ہمارا سلام 
از: ابو رَزِین محمد ہارون مصباحی فتح پوریاستاذ الجامعۃ الاشرفیہ،مبارک پور ،اعظم گڑھ 

الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے اساتذہ و طلبہ اور سفرا حضرات ہر سال زکات و صدقات کی تحصیل کے لیے ہند و بیرون ہند کا سفر کرتے تھے، مگر اس سال ملکی اور عالمی لاک ڈاؤن کے سبب کہیں بھی نہیں جا پا رہے ہیں۔ پورے ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی جو مار پڑی ہے اس نے ہر شخص کو ان کے گھر میں محصور کر دیا ہے۔

ایسے حالات میں فرزندان اشرفیہ مادر علمی الجامعۃ الاشرفیہ کے تعاون کے لئے آگے آۓ اور مادر علمی کا خوب تعاون کر رہے ہیں جو ارباب اشرفیہ کے نہایت مسرت بخش خبر ہے۔

اسی سلسلے میں الجامعۃ الاشرفیہ کے درجہ سادسہ کے بعض سرگرم طلبہ نے ایک بہت اچھی پہل یہ کی کہ وہ اپنی جماعت کے تمام طلبہ سے رابطہ کر رہے ہیں اور انھیں مادر علمی کے مالی تعاون کے لیے آمادہ کر رہے ہیں۔

عزیزم محمد اشتیاق، ممبئی متعلم درجہ سادسہ، الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے ذریعہ معلوم ہوا کہ درجہ سادسہ کے کچھ باذوق طلبہ مادر علمی الجامعۃ الاشرفیہ کے مالی تعاون کے لیے آگے آئے ہیں، چنانچہ اس درجے کے 12 متحرک اور باذوق طلبہ نے 13 مئی، بدھ کو بعد تراویح ایک گروپ مجلس شوریٰ کے نام سے تشکیل دیا ہے۔

مجلس شوریٰ کے جملہ ممبران کی طرف سے یہ بات طے ہوئی کہ مجلس شوریٰ کا ہر ممبر درجہ سادسہ کے طلبہ کی فہرست سے کم از کم 15طلبہ سے رابطہ قائم کرے اور ان سے اپیل کرے کہ وہ ایسے نازک حالات میں مادر علمی کو فراموش نہ کریں اور اس کی ترقی و پیش رفت کے لیے اپنی جیب خاص سے یا اپنے اہل و عیال اور احباب و اقرباء سے کم از کم 1100 روپے کا تعاون کرائیں، تاکہ مادر علمی الجامعۃ الاشرفیہ کی مدد ہو سکے۔ اور اگر اس سے زیادہ تعاون کرا سکیں تو اور بہتر ہے۔

میں ان باذوق طلبہ کی مادر علمی سے ان کی محبت اور مادر علمی کے تئیں ان کی فکر مندی پر انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ عز و جل انھیں ان کی کوششوں میں کامیابی عطا فرمائے اور *درجہ سادسہ کے طلبہ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے ان بھائیوں کی آواز پر لبیک کہیں اور ان کا بھرپور ساتھ دیں اور مادر علمی کے تعاون کی راہ میں پوری کوشش کریں۔*

ساتھ ہی میں ان باذوق طلبہ کو یہ نصیحت بھی کرتا ہوں کہ وہ کسی طالب علم پر کوئی جبر نہ کریں، بلکہ جو طالب علم جو بھی تعاون کروا سکے اسے بخوشی قبول کریں۔ اللہ رب العزت آپ سب کو سلامت رکھے اور آپ کی کوششوں کا آپ کو بہتر صلہ عطا فرمائے،آمین۔
Title of the document

No comments:

Post a Comment

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز
کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا
.مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

برائے مہربانی مفید مشوروں سے نوازیں

Note: only a member of this blog may post a comment.

اپنی پسندیدہ کتب کی فرمائش کریں جلد ہی اس سائٹ پر پیش کر دی جائیں گی.ان شاء اللہ

Name

Email *

Message *

Comments Of M L

Misbahi Help Center